Monday, December 12, 2022

what is forex trading and how does it work?

Forex trading is the process of speculating on currency prices to potentially make a profit. Currencies are traded in pairs, so by exchanging one currency for another, a trader is speculating on whether one currency will rise or fall in value against the other.

Tuesday, February 7, 2017

Buy/Sell Skrill in Lahore Pakistan

Hello Everyone if you would like to Buy or Sell your Skrill Money here in Pakistan. We are just a Call away from you. Kindly Contact us through the following Cell no's or E-mail us your Choice weather you are Selling or Buying from us.


Regards

Admin
AOS PAKISTAN
+923237593293
aospakistan@gmail.com

Tuesday, October 8, 2013

فاریکس ٹریڈنگ کاکاروبار کیسے شروع کیاجائے؟

تحریر: مدثرالاسلام گورسی

فاریکس ٹریڈنگ کاکاروبار کیسے شروع کیاجائے۔ سب سے پہلے کون سا کام کرنا ہوگا وغیرہ وغیرہ تمام نئے لوگوں کواب پریشان ہونے کی ضرورت نہیں۔ اس مضمون کوپڑھنے کے بعدانشاء اللہ ٹریڈنگ شروع کرسکیں گے۔

فاریکس ٹریڈنگ کاکاروبار کیاہے؟

فاریکس ٹریڈنگ کوشروع کرنے سے پہلے آپ کواس کی تمام معلومات ہونی چاہیے کہ یہ کاروبار ہے کیا، کیسے کیا جاتا ہے، کون کون لوگ اس میں کام کرتے ہیں، دنیا میں کہاں پرہوتا ہے۔

فاریکس ٹریڈنگ کیاہے؟

فاریکس ٹریڈنگ ایک انتہائی منافع بخش کاروبارہے۔
فاریکس ٹریڈنگ ایک بین الاقوامی کاروبار ہے۔ یہ انتہائی سادہ اورآسان کاروبار ہے۔ اس کے لئے کسی بڑے سیٹ اپ یا  آفس کی بھی ضرورت نہیں ہے اورنہ ہی اس کیلئے بہت زیادہ پیسے (Investment)کی ضرورت ہے۔ آپ تھوڑی سی رقم سے گھربیٹھے اس کاروبار کوشروع کرسکتے ہیں۔ اس کے لئے صرف آپ کے پاس کمپیوٹراورانٹرنیٹ ہونا ضروری ہے کیونکہ یہ کاروبار کمپیوٹر پرآن لائن ہوتاہے۔
اس کے لئے وقت کی کوئی پابندی نہیں ہے کیونکہ یہ ایک بین الاقوامی کاروبارہے اس لیے اس کی مارکیٹ دن میں 23گھنٹے کھلی رہتی ہے۔ آپ کاجب دل چاہے اس میں ٹریڈنگ کرسکتے ہیں۔
فاریکس مارکیٹ ہر وقت آن لائن رہتی ہے چاہے آپ آن لائن ہوں یانہ ہوں۔ آپ کاکمپیوٹرآن ہویانہ ہو لیکن سروراورآپ کابروکرہروقت آن لائن رہتا ہے۔ فاریکس ٹریڈنگ کی اچھی بات جوعام کاروبار یعنی ٹریڈنگ سے مختلف ہے کہ آپ اس مین اپنا نقصان اورنفع کنٹرول کرسکتے ہیں۔
مثال:
مثال کے طور پر آپ سمجھ رہے ہیں کہ ڈالرکے ریٹ ابھی مزیدنیچے جائیں گے اور پھراوپر آئیں گے اورآپ چاہتے ہیں کہ اس کومزید نیچے والے ریٹ پرخریدا جائے تاکہ زیادہ منافع ہو لیکن جب ریٹ نیچے آئیں گے اس وقت آپ سو رہے ہوں گے یا بجلی نہیں ہوگی وغیرہ۔ آپ نیچے والے ریٹ پرڈالر خریدنے کا اپنا آرڈربک کردیں گے  جونہی اس ریٹ پرڈالرجائے گا۔ آپ کی ٹریڈہو جائے گی چاہے آپ کا کمپیوٹربندہو۔ اورجب آپ دیکھیں گے کہ ڈالر کے ریٹس اوپر آ گئے ہیں تو آپ ٹریڈ کومنافع میں کاٹ دیں گے۔
فاریکس ٹریڈنگ کا کاروبار:

آپ یقیناً سوچ رہے ہوں گے کہ یہ کون سا کاروبار ہے؟


اس میں کرنا کیاپڑے گا؟

            دوستو!آپ یقیناًMoney Changing(منی چینجنگ ) کے کاروبار سے واقف ہوں گے۔ آج کل گلی کوچے میں یہ کاروبار چل رہا ہے اور اس کے بغیرگزارہ بھی مشکل ہے۔ ظاہر سی بات ہے کہ بیرون ملک سے جوبھی کوئی سیاح ہمارے ملک آئے گا اس کے پاس تو اپنے ملک کی کرنسی ہو گی اور اس کو یہاں خریداری کے لئے اس ملک کی کرنسی کی ضرورت ہوگی۔ تو وہ کیا کرے گا کہ اس کومنی چینجرز کے پاس جاکر تبدیل کروائے گا۔
مثال:
مثال کے طور پرکوئی بندہ امریکہ سے آیاہے اور اس کے پاس ڈالرز ہیں اور وہ انہیں روپیوں میں تبدیل کروانا چاہتاہے تو وہ منی چینجر کے  دربار میں حاضر ہوکر تبدیل کروائے گا۔ اس عمل میں دو سودے ہوں گے۔
پہلا یہ کہ            :           وہ منی چینجر کوڈالر بیچے گا یعنی فروخت کرے گا۔
دوسرا یہ کہ         :           وہ منی چینجر سے روپیہ خریدے گا۔
اس سارے عمل میں منی چینجر کو جوبچت ہوگی وہ اس کامنافع کہلائے گی اوراسی طرح دن میں کئی گاہک اس کے پاس کرنسی تبدیل کروانے  کیلئے آئیں گے ۔ یوں تھوڑا تھوڑا کر کے اس کوبہت سا منافع ہو جائے گا۔
            فاریکس ٹریڈنگ بھی  بس اس طرح کا ایک کاروبار ہے جس میں آپ کرنسی کاکاروبار کرتے ہیں۔ ایک کرنسی خریدتے ہیں تودوسری فروخت کردیتے ہیں۔ لوکل منی چینج میں منافع کم ہوتا ہے کیونکہ یہ لوکل ہوتا ہے  اس میں کاروباری حجم بھی کم ہوتا ہے۔ گاہک بھی کم ہوتے ہیں۔  مارکیٹ چھوٹی ہوتی ہے۔ ریٹ بھی ایک دن کے بعد تبدیل ہوتے ہیں۔ اس لیے منافع بھی کم ہوتاہے ۔ آپ کویہ بھی معلوم ہوتاہے کہ  کس کرنسی کی مالیت اگلے روز کم یا زیادہ ہو جائے گی۔
            لیکن انٹرنیشنل فاریکس ٹریڈنگ میں ایسا نہیں ہوتا۔ چونکہ پوری دنیا میں ایک وقت میں کاروبار ہو رہا ہوتا ہے اس لئے اس کے ریٹس ہرلمحہ  بڑی تیزی سے بدل رہے ہوتے ہیں۔ اس کی مارکیٹ پوری دنیا ہے اور اس طرح گاہک بھی پوری دنیا ہے اوردن میں 23گھنٹے کھلی رہتی ہے۔ آپ صرف دس منٹ مین بھی اپنا مطلوبہ منافع کماسکتے ہیں۔
فاریکس ٹریڈنگ میں کرنسی کے علاوہ گولڈ۔ سلور۔ کروڈ آئل وغیرہ کابھی کاروبار ہوتا ہے۔

کاروبار کیسے شروع کیا جائے؟

یقیناً آپ کوفاریکس ٹریڈنگ کی سمجھ آگئی ہوگی۔ اب اس سے اگلا مرحلہ یہ ہے کہ اس کاروبار کو کیسے شروع کیا جائے۔ مثال کے طورپر منی ایکسچینج کا کاروبار کرنے کے لئے آپ کوسرمایہ کے علاوہ ایک ایسے علاقے اور جگہ پر آفس یا دوکان بنانی پڑے گی جہاں پر آپ کا کاروبار زیادہ سے زیادہ ہو سکے ۔ جہاں پرزیادہ سے زیادہ لوگ آپ کے پاس کرنسی خریدنے اوربیچنے کیلئے آئیں۔ سکیورٹی کا مسئلہ بھی نہ ہو اورسب سے اہم بات یہ کہ آپ کو کسی مستند ادارے یا گورنمنٹ سے رجسٹریشن کروانی پڑتی ہے۔ کسی ادارے کی زیر نگرانی کام کرنا پڑتا ہے۔
            اسی طرح فاریکس کے کاروبار کوشروع کرنے کے لئے آپ کوکسی بھی  رجسٹرڈ اوراچھی شہرت کے حامل بین الاقوامی فاریکس بروکر کے پاس اکاؤنٹ  کھولنا پڑتا ہے۔

Welcome Note for Forex Learners

کیا ہے اور اس سے ہم کتنا نفع حاصل کر سکتے ہیں۔forex tradingدوستو اس بلاگ کے ذریعے سے ہم آپ کوبتائیں گے
۔ہم آپ کے سوالات کے منتظر رہیں گے۔شکریہ
Dosto is blog k zariay say  ham ap ko btain gay forex trading kia hai aur is say ham kitna nafa hasil kar saktay hain. Ap k swalat k muntazir rahain gay. Shukria